نیپا واقعے پر ميئر کراچی نے معافی مانگ لی، ایس ایس پی اور ڈی سی کو بھی ہٹادیا گیا

نیپا واقعے پر ميئر کراچی نے معافی مانگ لی،ایس ایس پی اور ڈی سی کو بھی ہٹانے کا علان، میں اچھا میئر ثابت نہیں ہوسکا:مرتضی وہاب

کراچی: میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ نیپا چورنگی پر شرم ناک واقعی پیش آیا۔ میں خود بچوں والا ہوں ابراہم کی والدہ کی جو چیکھیں ہیں ان کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔ اللہ پاک ان کو صبر دے میں مرحوم ابراہیم کے گھر گیا اور ان کے ورثاء سے معافی مانگی اور ان سے کہا کے مجھے معافی دیں، مجھے ندامت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابراہیم کے دادا انتہائی شفقت سے پیش آئے اور کہا کہ اللہ پاک نے ابراہیم کی جو عمر رکھی تھی وہ ہوئی اور کہا کہ جو ہوا سو ہوا اب بہتری لائی جائے۔
میئر کراچی نے کہا کہ میں نے جان بوجھ کر ان کے گھر کے باھر پریس کانفرنس نہیں کی۔سی ایم سندھ نے چند فیصلے کیے ہیں اور انکواری آنی ہے
مثال قائم کرنے کے لئے واٹر کارپوریشن کے انجنئیر، کے ایم سی کے سینیئر ڈائریکٹر و دیگر کو معطل ان کیا گیا ہے، ایس ایس پی اور ڈی سی کو بھی ہٹایا جا رہا ہے۔ڈھکن چوری ہونے کے معاملے پر صوبائی وزیر داخلہ سے بھی بات ہوئی ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں