آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ہے:مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ہے۔27ویں آئینی ترمیم کے لیے ارکان کو خرید کر دو تہائی اکثریت بنائی گئی جو جمہوری عمل کے خلاف ہے۔
مردان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری جنگ نظریے کی جنگ ہے اور ہم اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔آج آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے لیے ارکان کو خرید کر دو تہائی اکثریت بنائی گئی جو جمہوری عمل کے خلاف ہے۔حکومت عوام کو ان کے حقوق دے اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔
