دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پروگرام ایک اسکیم نہیں بلکہ ایک نیا سماجی انقلاب ہے: شرجیل انعام میمن

دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پروگرام ایک اسکیم نہیں بلکہ ایک نیا سماجی انقلاب ہے: شرجیل انعام میمن

کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پروگرام ایس پی ایچ ایف صرف ایک اسکیم نہیں بلکہ ایک نیا سماجی انقلاب ہے، اب تک 20 لاکھ افراد کی ویریفکیشن مکمل ہو چکی، 15 لاکھ لوگوں کے اکاؤنٹس کھولے جا چکے، مزید 6.5 لاکھ گھروں کی تعمیر تکمیل کے قریب ہے۔پروگرام کے ذریعے اب تک 10 لاکھ افراد کے لئے روزگار کے ذرائع پیدا ہوئے ہیں جبکہ 9 لاکھ خواتین کو زمین کے مالکانہ حقوق دیئے جا چکے ہیں۔

جاری بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میں صاف پانی اور نکاسی آب کے لئے 85.5 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔شہریوں کو جلد سہولیات کی فراہمی کے لئے کے فور، حب، اسٹارم واٹر ڈرین اور KWSSIP-II جیسے اہم منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔حکومت سندھ اپنے ترقیاتی ایجنڈے پر پہلے سے زیادہ توجہ دے رہی ہے۔واٹر، سینی ٹیشن اور میونسپل سروسز کی 293 اسکیمیں منظور ہو چکی ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے تمام منصوبوں کی بروقت فنڈ ریلیز یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔شہری اور دیہی علاقوں میں سڑکوں اور رابطہ نظام کی بہتری پر تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ اب تک 620 روڈ منصوبوں کا خود جائزہ لے چکے ہیں۔کورنگی کاز وے برج، انڈر پاسز اور لیاری ٹرانسفارمیشن منصوبہ تکمیل کے قریب ہی، 970 کلومیٹر سڑکوں کی بحالی بھی جاری ہے۔حکومت سندھ نے ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لئے الیکٹرک بائیکس کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کے لئے فنڈز جاری ہو چکے ہیں اور 25 ارب روپے کے رینیوایبل انرجی اقدامات پر کام شروع ہو چکا ہے۔سندھ حکومت کا وژن ریزیلینس، خوشحالی اور مساوات پر مبنی ہے، اسی مقصد کے تحت صوبے بھر میں ترقیاتی سرگرمیاں بھرپور رفتار سے جاری ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں