سندھ اسمبلی میں بھارتی  وزیر دفاع کے بیان کے خلاف قرارداد متفقہ  طور پر منظور

سندھ اسمبلی میں بھارتی  وزیر دفاع کے بیان کے خلاف قرارداد متفقہ  طور پر منظور

کراچی: سندھ اسمبلی میں بھارتی  وزیر دفاع راج ناتھ کے بیان کے خلاف قرارداد متفقہ  طور پر منظور کرلی گئی۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کے سندھ سے متعلق بیان پر  پیپلز پارٹی کے رکن مکیش کمار چاولہ نے مذمتی قرارداد ایوان میں پیش کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان سے بدترین شکست کھانے کے بعد بھارتی وزیر دفاع بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑبھپکیاں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، بھارت کوبدترین شکست دلانے والے وزیردفاع کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے، نہ کوئی سندھ کو پاکستان سے الگ کرسکتا ہے اور نہ ہی جغرافیہ بدل سکتا ہے،سندھ متحد اور پاکستان کے ساتھ رہےگا۔

اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے بھی قرارداد کی بھرپور حمایت کی۔ مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں