گڈاپ ٹاؤن چیئرمین نے میمبران کے ہمراہ واٹر سپلائی اسکیم بمعہ سولر سسٹم کا افتتاح کردیا
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ، وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو اور میونسپل کمشنر محمد نواز مہر نے کونسل ممبر محمد رفیق جوکھیو کے ہمراہ مرید گوٹھ (UC گڈاپ) اور مرزا گوٹھ (UC شاہ مرید) میں واٹر سپلائی اسکیم بمعہ سولر سسٹم کا افتتاح کیا۔
یہ دونوں اسکیمیں علاقے میں پانی کی فراہمی کے دیرینہ مسئلے کے حل کرنے میں نہایت اہم قرار دی جا رہی ہیں۔چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ مرید گوٹھ گڈاپ اور مرزا گوٹھ میں واٹر سپلائی اسکیم بمعہ سولر سسٹم کی تکمیل سے عوام کو مسلسل اور معیاری پانی کی فراہمی ممکن ہو گی۔ سولر ٹیکنالوجی کی بدولت یہ منصوبے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے متبادل اہم ثابت ہوں گے۔گڈاپ ٹاؤن میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنایا جا رہا ہے اور یہ دونوں اسکیمیں عوامی خدمت کے تسلسل کا حصہ ہیں۔
انہوں نے محکمہ(ایم اینڈ ای) کے سپرٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی اور (AEE ) وسیم آرائیں اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منصوبے شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کی بہترین مثال ہیں۔وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے کہاسولر سسٹم کے ذریعے چلنے والی یہ واٹر سپلائی اسکیمیں علاقے کے لیے پائیدار حل ثابت ہوں گی۔ ہم بلدیاتی اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کر رہے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔
میونسپل کمشنر محمد نواز مہر نے کہاسولرائزڈ واٹر سپلائی سسٹم سے پانی کی موٹرز مسلسل کام کریں گی اور علاقہ مکینوں کو بلا تعطل پانی میسر آئے گا۔ یہ اسکیمیں ہمارے ترقیاتی وژن کا اہم حصہ ہیں اور مستقبل میں بھی مزید ایسے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔
اس موقع پرڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر،ڈپٹی ڈائر یکٹر ایچ آر ایم سرفراز احمد کتھری، فوکل پرسن کلک پروگرام محمد شرجیل خان پی ایس چیئرمین لعل جان بنی بھی موجود تھے۔
