منگھوپیر ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی جانب سے بلوچ گوٹھ کے شاہ فیصل محلہ کا تفصیلی دورہ

منگھوپیر ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی جانب سے بلوچ گوٹھ کے شاہ فیصل محلہ کا تفصیلی دورہ

کراچی: منگھوپیر ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی جانب سے مسلسل اور عملی اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں آج چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے یو سی 16 بلوچ گوٹھ کے شاہ فیصل محلہ کا اہم اور تفصیلی دورہ کیا، جہاں علاقہ مکین طویل عرصے سے پینے کے پانی کے شدید مسئلے کا شکار تھے۔

چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کے فوری نوٹس لینے کے بعد ٹاؤن کے متعلقہ انجینیئرز اور ٹیکنیکل ٹیم موقع پر پہنچی۔ چیئرمین حاجی نواز علی بروہی پورے وقت خود موقع پر موجود رہے اور انہوں نے گلیوں، لائنوں اور مرکزی کنکشن پوائنٹس کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے تمام صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ ٹیم نے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کو بتایا کہ پرانی اور بوسیدہ لائنوں میں متعدد مقامات پر لیکیج اور بلاکج کی وجہ سے علاقے میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہوئی تھی۔

چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ پائپ لائنوں کی مرمت و تبدیلی کے کام میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ کوالٹی کا میٹیریل استعمال کیا جائے اور کام تیزی کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو جلد از جلد پانی کی سہولت میسر ہو سکے۔ چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے ہدایت کی کہ یہ کام ایک سے دو دن کے اندر مکمل کر کے پانی کی فراہمی بحال کی جائے۔

انجینیئرز نے بتایا کہ متاثرہ مقامات پر نئی لائنیں ڈالی جا رہی ہیں، جوائنٹس کو مضبوط کیا جا رہا ہے، اور ضرورت کے مطابق مکمل لائن تبدیل کی جا رہی ہے۔ تمام کام چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی ہدایات اور نگرانی میں تیزی سے جاری ہے۔

علاقہ مکینوں نے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی آمد پر ان کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور کہا کہ برسوں سے جاری پانی کے مسئلے پر پہلی بار سنجیدگی سے توجہ دی گئی ہے۔ چیئرمین کی موجودگی نے محلے کے لوگوں میں اعتماد اور اطمینان پیدا کیا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا "منگھوپیر ٹاؤن کے ہر شہری کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ میں خود فیلڈ میں موجود رہ کر کام کی رفتار اور معیار کو یقینی بناتا ہوں۔ عوام کی مشکلات ہمارے لیے ناقابلِ برداشت ہیں۔ انشاءاللہ چند دنوں میں یہ مسئلہ مکمل طور پر حل ہو جائے گا اور علاقے کے لوگوں کے لیے بڑی آسانی پیدا ہوگی۔”

چیئرمین نے مزید کہا کہ ٹاؤن کے تمام یو سیز میں ترقیاتی، بحالی اور شہری سہولیات کے منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے، اور کسی بھی مسئلے کو نظرانداز نہیں ہونے دیا جائے گا۔

یو سی 16 بلوچ گوٹھ کے چیئرمین جمن دروان اور وائس چیئرمین حسن بلوچ اس موقع پر چیئرمین کے ساتھ موجود تھے  انہوں نے چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "چیئرمین ٹاؤن نے عوامی مسئلے کو فوری نوٹس لے کر جس طرح ذاتی دلچسپی کے ساتھ کام شروع کروایا ہے، وہ قابلِ تعریف ہے۔ اس اقدام سے شاہ فیصل محلہ کے رہائشیوں کو برسوں پرانی پریشانی سے نجات ملے گی۔”

محلے کے بزرگوں، نوجوانوں اور خواتین نے بھی چیئرمین ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی کی کوششوں پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ نے پہلی مرتبہ اس مسئلے پر فوری اور مؤثر ایکشن لیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں