یورپی یونین پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے:گورنر سندھ

یورپی یونین پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے:گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ  کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ یورپی یونین پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے، باہمی تجارت میں مزید اضافہ ضروری ہے،جی ایس پی پلس پاکستان کی برآمدات اور یورپی منڈیوں تک رسائی کے لیے انتہائی اہم ہے۔پاکستان 240 ملین کی بڑی مارکیٹ، مسابقتی لیبر اور اسٹریٹجک محلِ وقوع کی بنا پر یورپی سرمایہ کاروں کے لیے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ اسٹریٹیجک انگیجمنٹ پلان کے تحت تعلقات مزید مضبوط بن رہے ہیں، سندھ میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، بین المذہبی ہم آہنگی اور سماجی شمولیت کے فروغ پر مکمل فوکس ہے۔* پاکستان اور یورپی یونین عالمی فورمز پر بہترین پارٹنرز ہیں، تعاون کا یہ تسلسل مزید گہرا ہوگا۔* تعلیم، ٹیکنالوجی، توانائی اور سرمایہ کاری، یورپی یونین کے ساتھ مشترکہ اقدامات کے وسیع امکانات موجود ہیں۔پارلیمانی وفود کے تبادلے اور اعلیٰ سطح روابط یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں