شرجیل انعام میمن کی جانب سے کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین حکومت سندھ کے اہم اہداف قرار
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین حکومت سندھ کے اہم اہداف قرار
کراچی میں عالمی بینک کے وفد کی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات
ملاقات میں صوبے بھر میں اربن موبلٹی کی بہتری، ٹرانسپورٹ سسٹم کی مضبوطی اور مختلف ماڈلز پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عالمی بینک کے تعاون سے جاری یلو لائن بی آر ٹی منصوبے پر وفد کو بریفنگ دی
سینیئر صوبائی وزیر نے عالمی بینک سے کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین کے لئے تعاون کی اپیل بھی کردی
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین منصوبے سندھ کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے، حکومت سندھ چاہتی ہے کہ عالمی بینک ان منصوبوں میں اپنا کردار ادا کرے۔یلو لائن کے اہم حصے تاج حیدر پل کے ایک حصے کا کام مکمل ہو گیا ہے ، دوسرے حصے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ یلو لائن بی آر ٹی سے متعلق فیصلے عوام اور منصوبے کے مفاد کو سامنے رکھ کر کیے جا رہے ہیں۔منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے عالمی بینک کے مزید اور بروقت تعاون کی ضرورت ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عوام کو سستی اور تیز ترین سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت سندھ کا واضح عزم ہے۔حالیہ سال وفاقی حکومت کی جانب سے گرین لائن بی آر ٹی سندھ حکومت کے حوالے کی گئی ہے۔حکومت سندھ کے زیر انتظام گرین لائن بی آر ٹی کی یومیہ رائڈرشپ میں 33 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔کراچی میں اربن موبلٹی کے لیے مزید بسوں کی ضرورت ہے، اس شعبے میں عالمی بینک کی معاونت اہم ہو سکتی ہے۔نہ صرف یلو لائن بی آر ٹی بلکہ مستقبل کے ٹرانسپورٹ منصوبوں میں بھی عالمی بینک کا تعاون درکار ہے۔
عالمی بینک کے وفد کی جانب سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں حکومت سندھ کے اقدامات کی تعریف
ریلوے کے منصوبوں میں بھی آپ کا کردار چاہتے ہیں، عالمی بینک کی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے درخواست
عالمی بینک کے وفدک نے کہا کہ کراچی خطے کا اہم شہر ہے، کراچی کو سینٹرل ایشیا تک رسائی کے لیے کلیدی مقام حاصل ہے۔
