کراچی کی سڑکوں کی تعمیر کیلئے 25 ارب روپے کی منظور
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کی سڑکوں کی تعمیر کیلئے 25 ارب روپے کی منظوری دیدی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیر بلدیات سید ناصر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکرٰٹری وزیراعلیٰ آغا واصف، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو خالد حیدر شاہ و دیگر نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہرقائد کی 315 اندرونی سڑکوں اور گلیوں کے ساتھ ساتھ 60 بڑی سڑکوں کی تعمیر نو کیلئے 25 ارب روپے کی منظوری دی
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہریوں کو خستہ حال انفرا اسٹرکچر اور ٹریفک جام سے نجات دلانے میں فنڈز رکاوٹ نہیں ہوں گے، لیکن تعمیرنو کا کام فوری طور پر شروع ہونا ضروری ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ کام جنگی بنیادوں پر مکمل ہوں، سیف سٹی منصوبے کے نفاذ سے شہر میں ٹریفک حادثات میں کمی آئی ہے۔
