جی ڈی اے رہنماؤں کا 27ویں آئینی ترمیم پر گہری تشویش کا اظہار

جی ڈی اے رہنماؤں کا 27ویں آئینی ترمیم پر گہری تشویش کا اظہار

جی ڈی اے رہنماؤں کا سندھ کے عوام کی دیرینہ خواہش صوبائی فنانس کمیشن کے قیام کا مطالبہ

کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ڈاکٹر صفدر عباسی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سید زین شاہ، حسنین مرزا، اور مظفر خان بروہی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

جی ڈی اے رہنماؤں کا 27ویں آئینی ترمیم پر گہری تشویش کا اظہار

شرکاء کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کرنا وفاق اور صوبائی خودمختاری پر حملہ ہوگا۔ چودہ سال سے کھربوں روپے سندھ کے حکمرانوں کی جیبوں میں گئے، عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔

موجودہ پارلیمنٹ فارم 47 کی بنیاد پر بنی، اسے آئین میں ترمیم کا اختیار نہیں۔مجوزہ ترمیم آئینِ پاکستان کو مسخ کرنے کی کوشش ہے۔پیپلز پارٹی نے سندھ کو 17 برس سے محرومی، کرپشن اور بدانتظامی میں مبتلا کیا ہوا ہے۔

جی ڈی اے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام باشعور ہیں، اپنے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس معاملے پر جی ڈی اے کا اعلیٰ سطح کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں