اورنگی ٹاؤن میں ایمنیٹی پلاٹ کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بڑی کارروائی

اورنگی ٹاؤن میں ایمنیٹی پلاٹ کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بڑی کارروائی

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے اورنگی ٹاؤن میں ایمنیٹی پلاٹ کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بڑی کارروائی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، پانچ ایکڑ سے زائد اور ایک ارب روپے مالیت کی قیمتی زمین واگزار کرالی گئی۔

ہاسپٹل کے نام پر حاصل کی گئی زمین پر آڈیٹوریم، اسکول، کینٹین اور دیگر غیر قانونی کمرشل سرگرمیاں جاری تھیں۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن شپ فیصل رضوی کی نگرانی میں، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کی معاونت سے آپریشن کیا گیا۔

بلدیہ عظمیٰ کی ٹیم نے مقام کو سیل کر کے زمین کو دوبارہ بلدیہ عظمیٰ کے کنٹرول میں لے لیا۔

میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کامیاب کارروائی پر ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ “شہر کی ایک ایک انچ زمین عوام کی امانت ہے، اس کی حفاظت میری ذمہ داری ہے۔ افسران اور عملے کی محنت کی بدولت ہم مزید زمینیں واپس حاصل کریں گے۔”

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  لیز کی منسوخی کے عمل کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنی مزید قیمتی اراضی بھی واپس لے گی اور عوامی مفاد کے منصوبوں کے لیے استعمال کرے گی۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی قانون کے مطابق تمام غیر قانونی تجاوزات اور غلط استعمال کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رکھے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں