کراچی کی سرکاری اسپتال میں انوکھا واقعہ،خاتون کے بجائے خاوند کا آپریشن،نازک عضو مبینہ متاثر

کراچی کی سرکاری اسپتال میں انوکھا واقعہ،خاتون کے بجائے خاوند کا آپریشن،نازک عضو مبینہ متاثر

کراچی(رپورٹ: نبی بخش خاصخیلی) کراچی کے علاقے نیو کراچی میں ایک انوکہا اور دل دہلانے والہ واقعہ سامنے آیا ہے

نیوکراچی کے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے لاسی گوٹھ کے رہائشی سونو کا نازک عضو متاثر ہوگیا۔

متاثرہ شخص سونو نے الزام کرتے ہوئے کہا کہ اعظم اور محمد علی  نے اسے دس دن قبل مفت علاج کا جھانسہ دیا تھا اور وہ روزانہ گھر پر آکر علاج کا بولتے تھے

سونو کے مطابق محمد علی نامی شخص لاسی گوٹھ ہاسپٹل میں پولیو میں کام کرتا ہے

متاثر شخص سونو نے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی زیبا کی رسولی کے حوالے سے اعظم اور محمد علی سے جب بات کی تو انہوں نے کہا کہ آپ اپنی بیوی کو لیکر سندھ گورنمنٹ ہاسپٹل پہنچیں آپ کا مفت علاج ہوگا

سونو کے مطابق وہ اپنی اہلیہ کا علاج کروانے اسپتال گیا، جہاں اسپتال عملے نے اس کی بیوی کے علاج کے بجائے اس کے اپنے نازک عضو پر مبینہ طور پر غلط طریقہ کار اپنایا جس سے اسے شدید نقصان پہنچا۔

متاثر شخص سونو نے بتایا کہ اسے جسمانی و ذہنی تکلیف کا سامنا ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ نے تاحال کسی قسم کی وضاحت یا مدد فراہم نہیں کی۔

متاثرہ شخص نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

علاقہ مکینوں نے واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں علاج کی آڑ میں اس طرح کے واقعات انتہائی قابلِ مذمت ہیں اور ان کا فوری تدارک ضروری ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں