چیئرمین گڈاپ ٹاؤن و میونسپل کمشنر کی ہدایت پر اسپرے مہم جاری

چیئرمین گڈاپ ٹاؤن و میونسپل کمشنر کی ہدایت پر اسپرے مہم جاری

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ، وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو اور میونسپل کمشنر محمد نواز مہر کی خصوصی ہدایت اور حکومتی احکامات کے تحت گڈاپ ٹاؤن کی حدود میں ڈینگی، ملیریا اور ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم جاری ہے۔ اسپرے مہم کی نگرانی فیومیگیشن انچارج راحیل علی آرائیں کر رہے ہیں، جو اپنی ٹیموں کے ہمراہ مختلف یوسیز میں موجود ہیں۔ اور اسپرے کے عمل کو مؤثر انداز میں مکمل کروا رہے ہیں۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ شہریوں کی صحت و تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اسپرے مہم کے ذریعے مچھروں کی افزائش کے تمام ممکنہ مقامات پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے گڈاپ ٹاؤن کے محکمہ صفائی اور ہیلتھ ٹیموں کو ہدایت کی کہ تمام یوسیز میں اسپرے کے عمل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے۔وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر بیماریوں پر قابو پانا ممکن نہیں۔

گڈاپ ٹاؤن کے شہری اپنے گھروں اور اطراف میں صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ ڈینگی اور ملیریا کے خطرات کو ختم کیا جا سکے۔میونسپل کمشنر محمد نواز مہر نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن میں صفائی ستھرائی اور صحتِ عامہ کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اسپرے مہم کے دوران ٹیموں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گلی محلوں، نکاسی، آب کے نالوں، پارکوں اور قبرستانوں میں بھی اسپرے کو یقینی بنائیں۔ شہری اگر کسی علاقے میں مچھروں کی افزائش یا اسپرے نہ ہونے کی شکایت محسوس کریں تو فوری طور پر ٹاؤن آفس گڈاپ کو مطلع کریں تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔میونسپل کمشنر محمد نواز مہر نے فیومیگیشن ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے نتائج مثبت ہیں اور اسپرے کے دائرے کو مزید وسیع کیا جا رہا ہے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں