صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو روڈ حادثے میں جاں بحق
شہید فاضل راہو کی بیٹی اور صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئی
پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے سندھ کے وزیر جامعات و بورڈز محمد اسماعیل راہو سے اظہار تعزیت کی
سینیٹر وقار مہدی کا صوبائی وزیر اسماعیل راہو سے انکی ہمشیرہ حسنہ راہو کے ناگہانی انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار بھی کیا
سینیٹر وقار مہدی کی مرحومہ کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کیلیئے صبر جمیل کی دعا
سینیٹر وقار مہدی کا حسنہ راہو مرحومہ کو ایم آر ڈی میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے سمیت جمہوریت کیلیئے قربانیوں پر خراج عقیدت
سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ حسنہ راہو مرحومہ کی جمہوریت کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
