چھاتی کے سرطان کے خلاف عوامی آگاہی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے:گورنر سندھ

چھاتی کے سرطان کے خلاف عوامی آگاہی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے:گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ 19 اکتوبر دنیا بھر میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔چھاتی کا سرطان خواتین میں سب سے عام بیماری ہے، اس کی بروقت تشخیص زندگی بچا سکتی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ خواتین کو اپنی صحت کے بارے میں باخبر رہنا چاہیے، معمول کے مطابق چیک اپ بہت ضروری ہے،حکومت، طبی ماہرین اور سماجی تنظیمیں مل کر آگاہی کو عام کریں۔چھاتی کے سرطان کے خلاف عوامی آگاہی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہر عورت کی زندگی قیمتی ہے، بروقت تشخیص ہی بہترین دفاع ہے۔عالمی ادارہ صحت کی "گلوبل بریسٹ کینسر انیشی ایٹو” جیسے اقدامات لائقِ تحسین ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں