صدر ٹاؤن چیئرمین نے رنچھوڑ لائن میں ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح کر دیا

صدر ٹاؤن چیئرمین نے رنچھوڑ لائن میں ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح کر دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدر ٹاؤن کے چیئرمین منصور احمد شیخ نے کہا کہ ڈیجیٹل لائبریریاں کسی بھی معاشرے کی فکری ترقی کی بنیاد ہوتی ہیں اور صدر ٹاؤن چاہتا ہے کہ ہر علاقے میں ایک فعال مطالعہ گاہ قائم ہو ہاشم ڈیجیٹل لائبریری کا قیام صدر ٹاؤن کی جانب سے ایک مثالی اقدام ہے، جس کا مقصد علاقے کے نوجوانوں، طلبہ و طالبات اور عام شہریوں میں مطالعے، تحقیق اور مثبت سرگرمیوں کا رجحان پیدا کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے  ہاشم لائبریری گذدر آباد رنچھوڑ لائن میں ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پران کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی ریحان بندکڑا، رکن صوبائی اسمبلی بلال جدون،، یونین کونسلز کے وائس چیئرمینز، ٹاؤن کونسلرز، مختلف محکمہ جاتی  افسران، معزز شہریوں اور سماجی تنظیم جاگروتی فاؤنڈیشن کے عہدیداران بھی موجود تھے ہاشم لائبریری گذدر آباد رنچھوڑ لائن میں قائم ہاشم ڈیجیٹل لائبریری کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب ایک پُروقار اور پُرمسرت ماحول میں منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا کہ صدر ٹاؤن کی انتظامیہ شہریوں کی فلاح و بہبود اور تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے.

چیئرمین منصور شیخ نے اس موقع پر ڈیجیٹل لائبریری میں ائیر کنڈیشن لگانے کا بھی اعلان کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ریحان بندکڑانے کہا کہ حکومت سندھ اور بلدیاتی ادارے تعلیم اور مطالعے کے فروغ کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ کی قیادت میں ٹاؤن کی سطح پر جو اقدامات کیے جا رہے ہیں، وہ عوامی خدمت کی بہترین مثال ہیں۔

انہوں نے ہاشم ڈیجیٹل لائبریری کے قیام کو علاقے کے لیے ایک خوش آئند قدم قرار دیا  چیئرمین منصور شیخ نے اس موقع پر باقاعدہ نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ (NOC) جَاگروتی فاؤنڈیشن کی صدر سنجنا کمار کو سونپا، جس کے تحت لائبریری کی عمارت استعمال کرنے کے حقوق فراہم کیے گئے۔ یہ اقدام نہ صرف ایک پہلے سے کیے گئے وعدے کی تکمیل ہے بلکہ تعلیم اور ڈیجیٹل رسائی کی اس مشترکہ کوشش کو مزید مضبوط بناتا ہے.

اس موقع پر جَاگروتی فاؤنڈیشن کی صدر سنجنا کمارنے کہا کہ اب لائبریری کی عمارت یقینی ہوگئی ہے، اور جَاگروتی کی ڈیجیٹل لائبریری طلبا، کم وسائل والے بچوں اور نوجوانوں کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔ اس میں کمپیوٹرز، انٹرنیٹ رسائی، الیکٹرانک وسائل اور منتخب ڈیجیٹل ٹولز دستیاب ہوں گے، تاکہ صدر ٹاؤن اور گزدرآباد کی معاشرت میں تعلیمی مواقع اور ترقی ممکن ہو سکے جاگروتی فاؤنڈیشن کے عہدیداران نے اس موقع پر صدر ٹاؤن کی انتظامیہ اور چیئرمین منصور احمد شیخ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ لائبریری کو جدید خطوط پر استوار کریں گے اور مختلف علمی و تربیتی سرگرمیوں کے انعقاد سے علاقے کے نوجوانوں کو مثبت سمت میں لے جائیں گے۔آخر میں چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ، ایم پی اے ریحان بندکڑا،ایم پی اے بلال جدون اور دیگر مہمانوں نے ہاشم ڈیجیٹل لائبریری کے مختلف حصوں کا معائنہ کیااور انتظامات کو سراہا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں