ویئر ہاؤس میں تمام بنیادی سہولیات جلد مہیا کی جائیں گی:گیانچند ایسرانی
جامشورو: وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے بحالیات گیانچند ایسرانی نے پی ڈی ایم اے ویئر ہاؤس جامشورو کا تفصیلی دورہ کیا اور ہیومنٹرین ریسپانس فیسلٹی سینٹر پر موجود امدادی اشیاء کا معائنہ کیا
ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالحفیظ جتوئی کی مشیر کو اسٹاک، ڈسٹری بیوشن سسٹم اور فیلڈ آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ویئر ہاؤس 10 ایکڑ رقبے پر مشتمل، 5 ایکڑ رقبہ استعمال میں ہے، ویئر ہاؤس میں کسی بھی ہنگامی صورتحال یا آفت کے لیے امدادی اشیاء موجود ہیں۔
انچارج نے بتایا کہ 22 گوڈائون اور کولڈ اسٹوریج ہیں، مشینری کے لیے مزید شیڈز کی ضرورت ہے۔
گیانچند ایسرانی نے کہا کہ ویئر ہاؤس میں تمام بنیادی سہولیات جلد مہیا کی جائیں گی، بجلی کے مسائل حل کرنے کے لیے سولر سسٹم نصب کرنے کی کوشش کریں گے۔تمام ویئر ہاؤسز کے دورے کرکے امدادی اشیاء کا معیار دیکھوں گا۔ پارٹی قیادت اور وزیر اعلئ کے احکامات پر عوام کی بھرپور خدمت جاری ہے۔
