معاشی، ماحولیاتی اور انفراسٹرکچر جیسی  چیلنجز کا سامنا ہے: وزیراعلیٰ سندھ

ہمیں  معاشی، ماحولیاتی اور انفراسٹرکچر جیسی  چیلنجز کا سامنا ہے: وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP) کی 25 ویں سالانہ  کنونشن سے خطاب میں کہا کہ میں یہاں موجود تمام  معزز مہمانانِ گرامی، کاروباری حضرات  اور انتظامی ماہرین  کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج اس پُر مسرت تقریب   کا حصہ بننا میرے لیے  کسی  اعزاز سے کم نہیں۔مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان  نے ترقی کی جو منازل طے کی ہیں، وہ قابل تحسین ہیں۔ پاکستان میں پیشہ ورانہ مہارت  کے  فروغ میں  میپ  گزشتہ چھ دہائیوں  سے مصروف عمل ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب  اور سندھ کے ماتھے کا جھومر ہے۔کراچی اس تقریب کے لیے بہترین  پلیٹ فارم ہے۔آج ملک کی بہترین  ذہانت  یہاں  موجود ہیں۔میں یہاں موجود اعلیٰ  بصیرت  یافتہ اور  تخلیق کاروں  کی خدمات کو سراہاتا ہوں جو کہ صوبے  کی ترقی کا پہیہ ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اپنے قومی اور صوبائی سفر میں انتہائی اہم موڑ  سے گزر رہے ہیں۔ہمیں  معاشی، ماحولیاتی اور انفراسٹرکچر  جیسی  چیلنجز کا سامنا ہے۔ہمیں سیاسی مفادات  سے بڑھ کر کامیابی اور اور بلندی کی جانب بڑھنا ہے۔جدید دنیا میں ہر ملک دوسرے سے سبقت لے جانے کی دوڑ میں ہے۔صرف وسائل پر انحصار کرنا کافی نہیں ہوگا۔کامیاب  اور پائیدار ترقی کےلیے انسانی سرمائے کو بہتر انداز میں  استعمال میں لانا ہوگا۔سسٹم کی کارکردگی  میں  مزید بہتر ی اور تیزی لانی ہوگی۔سندھ کی معاشی ترقی کے لیے ہمیں ہم قدم ہوکر چلنا ہوگا۔میں آپ کو خلوصِ نیت سے ساتھ کام کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔ایک ایسے سندھ کی تعمیر کے لیے جو پوری قوم کے لیے معاشی قوت، گڈ گورننس اور پیشہ ورانہ مہارت کا نمونہ ہو۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں