اسرائیلی جارحیت انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے: لانڈھی ٹاؤن چیئرمین
کراچی: لانڈھی ٹاؤن کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے فلسطین پر جاری اسرائیلی مظالم کے دو سال مکمل ہونے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔ معصوم بچوں، عورتوں اور بزرگوں کا قتل عام عالمی ضمیر کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امتِ مسلمہ کو متحد ہوکر مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں آواز بلند کرنی چاہیے۔ چیئرمین عبدالجمیل خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے جنگی جرائم کا نوٹس لے اور فوری طور پر غزہ میں انسانی حقوق کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کرے۔
