چیئرمین گڈاپ اور ایم سی کی زیر صدارت اجلاس، مثبت سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ

چیئرمین گڈاپ اور ایم سی کی زیر صدارت اجلاس، مثبت سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار کی صدارت میں گڈاپ ٹاؤن آفس میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ جاتی افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈائریکٹر اسپورٹس طاہر بلوچ نے گڈاپ ٹاؤن میں کھیلوں کے فروغ، میدانوں کی بحالی اور نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

گڈاپ ٹاؤن کے تمام اسپورٹس کلبوں کو مرحلہ وار کرکٹ اور فٹبال کی کٹس فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ کھلاڑی بہتر سہولیات کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لے سکیں۔

اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ کھیل صرف تفریح نہیں بلکہ تربیت کا ذریعہ بھی ہیں۔ یہ نوجوانوں میں نظم و ضبط، باہمی احترام اور قیادت کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔ گڈاپ ٹاؤن میں کھیلوں کے فروغ کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ تاکہ ٹاؤن کی سطح پر مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس اور اسپورٹس فیسٹیولز منعقد کیے گئے تھے۔ اور مزید منصوبے ترتیب دیے جا رہے ہیں تاکہ مقامی ٹیلنٹ کو ابھرنے کا موقع ملے۔

ہم چاہتے ہیں کہ گڈاپ کے نوجوان نہ صرف کراچی بلکہ صوبے اور ملک کی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔ ٹاؤن انتظامیہ ان کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کرے گی، چاہے وہ میدانوں کی مرمت ہو۔لائٹنگ کا نظام یا کھیلوں کا سامان کی فراہمی ہو۔میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے کی بنیاد ہیں۔ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنا دراصل معاشرتی بہتری کی جانب قدم ہے۔ گڈاپ ٹاؤن انتظامیہ نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع بڑھانے اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

ہم چاہتے ہیں کہ ہر کلب اور ٹیم کو مساوی مواقع ملیں تاکہ کسی بھی یوسی کے ٹیلنٹ نظرانداز نہ ہو۔ میدانوں کی تزئین و آرائش، روشنیوں کے انتظام اور کھیلوں کے سامان کی فراہمی جیسے منصوبے ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔۔اس موقع پر افسر مالیات افتخار حسین ڈایو،ڈائر یکٹر (HRM) ہمایوں عمران خان،ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر،ڈائر یکٹر پارکنگ شفیع بلوچ، پی ایس چیئرمین لعل جان نبی بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں