چیئرمین اور میونسپل کمشنر گڈاپ ٹاؤن کی صدارت اہم اجلاس
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں میں ترقیاتی منصوبوں کے جاری اور آئندہ ہونے والے ٹینڈرز پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران سپرٹینڈنٹ انجینئر (بی اینڈ آر) فرمان علی لاشاری نے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور آئندہ اقدامات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو سہولیات کی فراہمی کے میشن پر گامزن ہیں تمام ترقیاتی منصوبے شفافیت کے ساتھ مکمل کیے جائیں گے تاکہ عوام کو بہتر بلدیاتی منصوبے فراہم کیے جا سکیں۔
چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ انشاء اللہ ان پر عملی پیش رفت عوام کو جلد نظر آئے گی۔ ہم نے یہ عزم کر رکھا ہے کہ گڈاپ ٹاؤن کی ہر یوسی میں کونسل ممبران کی مشاورت سے یکساں ترقیاتی منصوبے فراہم کئے جارہے ہیں۔ وسائل کی کمی کے باوجود کوشش ہوگی کہ تمام منصوبے معیار اور وقت کے مطابق مکمل ہوں۔ عوام کا اعتماد ہی ہماری اصل طاقت ہے اور اسے برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔
میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ ٹاؤن کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کے لیے محکمہ جاتی افسران کی مشترکہ کاوشیں قابل تعریف ہیں، عوامی مسائل کے حل کے لیے ہم سب کو ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہوگا۔ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کے باسی بنیادی سہولیات کے حق دار ہیں، اسی لیے تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کام میں تیزی اور شفافیت کو یقینی بنائیں۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے میں خود ذاتی طور پر ان منصوبوں کی نگرانی کروں گا۔ عوام کے تعاون اور اعتماد کے بغیر یہ سفر مکمل نہیں ہوسکتا، اس لیے میں تمام کونسل ممبران کی تجاوزات اور مشاورت سے ہی تمام ترقیاتی منصوبوں مکمل کیے جائیں گے۔
اس موقع پر افسر مالیات افتخار حسین ڈایو،ڈائر یکٹر (HRM) ہمایوں عمران خان، سپرٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی ڈائر یکٹرپینشن جلال حنیف بلوچ،ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، پی ایس چیئرمین لعل جان نبی بھی موجود تھے۔
