چیئرمین کورنگی ٹاؤن کا یوسی نمبر 9 میں جوزف گل پارک کا تفصیلی دورہ

چیئرمین کورنگی ٹاؤن کا یوسی نمبر 9 میں جوزف گل پارک کا تفصیلی دورہ
کراچی: نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی و چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے یوسی نمبر 9 میں جوزف گل پارک کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ پارکس کے افسران کو ہدایت کی کہ پارک کی صفائی ستھرائی، روشنیوں کی تنصیب اور بچوں کے جھولوں سمیت تمام سہولیات کو بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو خوشگوار اور صحت مند ماحول میسر آ سکے۔
چیئرمین کورنگی ٹاؤن نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہیں اور ٹاؤن کے تمام پارکوں اور گرین بیلٹس کی حالت بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پی ایس 95 کورنگی وقار لودھی، جنرل سیکرٹری یوسی 28/9 وارڈ 3 ادریس شیخ، ظفر قائمخانی، عتیق، حیدر علی اور دیگر جیالے بھی موجود تھے جنہوں نے چیئرمین کورنگی ٹاؤن کا شاندار استقبال کیا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں