اسسٹنٹ کمشنر کی چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن سے ملاقات، بلدیاتی سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال

اسسٹنٹ کمشنر کی چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن سے ملاقات، بلدیاتی سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال

کراچی: اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی کیپٹن ریٹائرڈ فرید حنیف کا نیو کراچی ٹاؤن آفس کا دورہ، بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے تعاون کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی کیپٹن ریٹائرڈ فرید حنیف نے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف،میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ایاز حمید اللہ بلوچ،ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے نیو کراچی ٹاؤن کے تمام افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر)فرید حنیف کا کہنا تھا کہ ان کا بلدیاتی نظام سے قریبی تعلق ہے اور وہ نیو کراچی ٹاؤن کے عوامی اور بلدیاتی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ چیئرمین، وائس چیئرمین، میونسپل کمشنر اور دیگر افسران کے ساتھ ہر سطح پر بھرپور تعاون کریں گے تاکہ عوامی مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ نہ رہے۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے اسسٹنٹ کمشنر کے تعاون اور دلچسپی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نیو کراچی ٹاؤن کی عوام کے لیے ایک مثبت قدم ہے اور ہم ضلعی و صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر اپنی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں انتظامی تعاون انتہائی ضروری ہے اور اسسٹنٹ کمشنر کی دلچسپی اس سمت میں ایک خوش آئند پیش رفت ہے

۔ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے اس موقع پر کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر)فرید حنیف کی قیادت اور تعاون سے عوامی مسائل کے حل کی رفتار تیز ہوگی اور عوام کی توقعات پوری ہوں گی۔

آخر میں اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی کیپٹن (ر) فرید حنیف نے نیو کراچی ٹاؤن کے چیئرمین، وائس چیئرمین، میونسپل کمشنر اور تمام افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں اس ٹاؤن کے مسائل کے حل کے لیے ہر وقت موجود ہوں اور یہ عزم رکھتا ہوں کہ عوامی سہولیات کے لیے مشترکہ طور پر اقدامات کیے جائیں گے۔

اجلاس کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) فرید حنیف کو اجرک اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

چیئرمین اور وائس چیئرمین نے اسسٹنٹ کمشنر کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے تعاون کو خوش آئند قرار دیا اور مستقبل میں بھی ان کی رہنمائی اور مشاورت کی توقع ظاہر کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں