کوئٹہ میں دھماکہ، 14 افراد جاں بحق اور 20 شہری زخمی
کوئٹہ میں سریاب روڈ پر واقع شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے اختتام پر دھماکا ہوا
دھماکے کہ نتیجے میں اب تک 14 افراد جاں بحق اور 20 شہری زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی نفری جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے ترجمان ساجد ترین نے کہا کہ جیسے ہی اختر مینگل کی گاڑی گزری تو زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے میں ہمارے 13 کارکن شہید ہوئے۔
