سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو ٹاؤنز کے ماتحت کیا جائے:منعم ظفر

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو ٹاؤنز کے ماتحت کیا جائے:منعم ظفر

کراچی: منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ جو صوبائی حکومت کے ماتحت ہے اپنا کام نہیں کر رہا. اس ادارے کے زریعے صوبائی حکومت کرپشن میں ملوث ہے. اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کو تیار نہیں. سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ٹاؤنز اور یوسیز کے ماتحت کیا جائے تاکہ عوام کے بنیادی مسائل فوری بنیادوں پر حل ہو سکیں. ان خیالات کا اظہار منعم ظفر خان نے لانڈھی ٹاؤن میں صفائی مہم کے آغاز کے پہلے دن کے موقع پر لانڈھی ٹاؤن کا دورہ کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ لانڈھی ٹاؤن مبارکباد کا مستحق ہے کہ یہ ان کا دائرہ کار نہیں لیکن عوام کی سہولت کو دیکھتے ہوئے اپنے ٹاؤن کے لوگوں کو صاف ستھرا ماحول دینے کے لئے از خود اپنے وسائل سے اس مہم کا آغاز کیا ہے. یہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے منہ پر طمانچہ ہے کہ اربوں کے بجٹ کا ادارہ اپنا کام نہیں کر رہا.

ٹاؤن چیئرمین نے اس کام کو اپنے زمہ لے لیا. صرف لانڈھی کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا سالڈ ویسٹ ہے لیکن کام صفر ہے. لانڈھی میں کچرے کے ڈھیر ہیں اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا ادارہ لانڈھی سے مکمل طور پر غائب ہے. یہ کرپشن اور لوٹ مار کی سب سے بڑی اور واضح علامت ہے. ہم تعمیر و ترقی چاہتے ہیں علاقوں کی بہتر چاہیے ہیں لانڈھی کو اچھا ماحول دینا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ اور وزیر بلدیات جواب دیں جو ان کے حصے کے ادارے ہیں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ہو یا واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اپنے حصے کا کام کیوں نہیں کر رہے. اگر وہ نہیں کر سکتے تو اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیوں نہیں کرتے؟پیپلز پارٹی کراچی کو تباہ کرنے پر تلی ہے سارے اختیارات اور وسائل پر قابض ہے. ڈیلیور بھی نہیں کرتے اور اختیارات بھی منتقل کرنے کو تیار نہیں.

اس موقع پر چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان نے کہا کہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے بارے میں اگر یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا باتین کرڑوں کی اور دکان پکوڑوں .یہ ادارہ اپنے قیام 2014 سے لے کر ابھی تک عوام کو  ریلیف پہنچانے میں ناکام رہا ہے۔  سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ لانڈھی میں کچرا اٹھانے میں ناکام ہوچکا ہے. نہ ان کا عملہ نظر آتا ہے نہ گاڑیاں آتی ہیں لانڈھی کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا وزیراعلیٰ سے لے کر ہر جگہ اس کے خلاف بات کی آواز اٹھائی لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی. اس لئے ہم. کوشش کر رہے ہیں اپنے وسائل سے جس حد تک کچرا اٹھا سکتے ہوں اس کو اٹھائیں علاقوں کو صاف کرنے کی کوشش کریں

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں