مومن آباد ٹاؤن میں ڈی سی ویسٹ کی زیر صدارت سرجیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کے حوالے سے اجلاس

مومن آباد ٹاؤن میں ڈی سی ویسٹ کی زیر صدارت سرجیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کے حوالے سے اجلاس

کراچی: ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ویسٹ کی زیر صدارت سرجیکل کینسر سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں رکن قومی اسمبلی حفیظ الدین ٹاون چئیرمینز میونسپل کمشنرز متعلقہ محکموں کے افسران، صحت عامہ کے ماہرین اور  ٹاؤنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد ضلع غربی کی سطح پر ویکسینیشن مہم کو مؤثر اور کامیاب بنانے کے لیے عملی اقدامات طے کرنا تھا۔ مہم 15 ستمبر سے 27ستمبر تک جاری رہے گی۔

ٹاؤن چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان کی خصوصی ہدایت پر اجلاس میں مومن آباد ٹاؤن کی نمائندگی کرتے ہوئے سید زین علی شاہ نے شرکت کی۔

انہوں نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مومن آباد ٹاؤن میں ویکسینیشن مہم کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی کیمپس، بینرز اور مساجد کے ذریعے اعلانات بھی کیے جائیں گے۔

سید زین علی شاہ نے مزید کہا کہ ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان کی قیادت میں مومن آباد ٹاؤن انتظامیہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے حکومت کے ہر اقدام میں بھرپور تعاون کرے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس قومی ویکسینیشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ مستقبل میں مہلک بیماریوں خصوصاً کینسر سے محفوظ رہا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ویسٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینسر جیسے مہلک مرض سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن مہم ایک قومی ذمہ داری ہے۔ عوام کو سہولت فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے تمام ٹاؤنز اور متعلقہ محکمے باہمی تعاون کے ساتھ اس مہم کو کامیاب بنائیں گے۔ ہمیں نہ صرف ویکسینیشن کے انتظامات کو یقینی بنانا ہے بلکہ عوام کو آگاہی فراہم کر کے ان کی شمولیت کو بھی یقینی بنانا ہے۔

اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ ویکسینیشن کے دوران بچوں اور خواتین کو خصوصی ترجیح دی جائے گی اور تمام سرکاری و نجی ادارے اس قومی مقصد کی تکمیل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں