ایم سی ناظم آباد نے حالیہ بارشوں کے بعد تمام افسران سے پروگریس رپورٹ طلب کرلی
کراچی: ٹاؤن میونسپل کمشنر ناظم آباد روشن علی نے حالیہ بارشوں کے بعد تمام بلدیاتی افسران سے تفصیلی پروگریس رپورٹ طلب کی۔
میونسپل کمشنر ناظم آباد روشن علی نے آئندہ ممکنہ بارشوں کے پیشِ نظر عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے فوری احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، فوکل پرسن کلک عثمان غنی، ڈائریکٹر آئی ٹی عبداللہ میمن، ڈائریکٹر پارکس آصف حسین، ڈائریکٹر اسپورٹ انڈ کلچر راشد ہاشمی،ڈائریکٹر انفارمیشن فہیم مصطفی، ڈپٹی ڈائریکٹرکونسل عبید عالم، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمینٹ راشد کمال، ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز عارف، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی حمادودیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
میونسپل کمشنر ناظم آباد روشن علی نے کہا آئندہ ممکنہ بارشوں کے پیشِ نظر عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے تمام محکموں کو پابند کیا کہ وہ ہفتہ وار بنیادوں پر اپنی پروگریس رپورٹ پیش کریں تاکہ ٹاؤن انتظامیہ کو عملی اقدامات پر مکمل آگاہی رہے،خصوصی طور پر انہوں نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ اور اینٹی انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں اور نالوں، سڑکوں اور راستوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے خاتمے کو بھی یقینی بنائیں۔
ٹاؤن میونسپل کمشنر روشن علی نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے، کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی بارشوں کے بعد کی صورتحال پر روزانہ کڑی نظر رکھی جا ئے اور تمام افسران ایمانداری اور دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دیں تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے،عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔
