چیئرمین کورنگی ٹاؤن کا معاون خصوصی وزیر علی راشد کے ہمراہ بارش کے بعد نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ

چیئرمین کورنگی ٹاؤن کا معاون خصوصی وزیر علی راشد کے ہمراہ بارش کے بعد نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ

کراچی: چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کا معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ علی راشد کے ہمراہ بارش کے بعد نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے قیوم آباد کا دورہ ۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ علی راشد نے بھی نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا اور کہا کہ سندھ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے۔ عوام کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید، جی ایم SSWMB معصوم شاہ، EDO غلام عباس میمن، ٹاؤن ونسپل کارپوریشن کورنگی کے افسران و عملہ اور دیگر لوگ موجود تھے۔

چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ عوامی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے نکاسی آب کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ بارش کے بعد نکاسی آب کا نظام تسلی بخش ہے۔

اس دورے کے دوران سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا عملہ بھی موجود تھا جس نے نکاسی آب کے کاموں میں بھرپور حصہ لیا۔ چیئرمین کورنگی ٹاؤن نے عملے کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں