وزیرِاعظم کے بارش اور سیلابی صورتحال پر سیاسی قائدین سے رابطہ

وزیرِاعظم کے بارش اور سیلابی صورتحال پر سیاسی قائدین سے رابطہ

وزیرِاعظم شہباز شریف نے مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے تناظر میں مختلف سیاسی قائدین سے رابطے کیے ہیں۔

شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور موسلادھار بارشوں کے باعث شہری سیلاب اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے حکومتِ سندھ کو وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور معاونت کی پیشکش کی۔

وزیراعظم  شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت دی کہ وہ سندھ حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہر طرح کی معاونت فراہم کرنے کے ساتھ عوام کو ممکنہ خطرات سے پیشگی آگاہ کیا جائے۔

شہباز شریف نے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے بھی رابطہ کیا، اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور جاری امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے این ڈی ایم اے اور دیگر وفاقی اداروں کے ذریعے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں