وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا دہشت گردی کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا دہشت گردی کے متاثرین کی یاد اور خراجِ عقیدت کے عالمی دن پر پیغام میں یکجہتی کا اظہار کیا ہے
وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے جاری پیغام میں کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، یہ ہماری طاقت ہیں،دہشت گردی نے ہزاروں پاکستانی خاندانوں کو زخم دیے ہیں۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردی صرف جانیں نہیں لیتی، بلکہ تاحیات زخم دیتی ہے۔سندھ حکومت متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے۔عالمی برادری متاثرین کی بحالی میں کردار ادا کرے۔انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات مزید مؤثر بنائے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت متاثرین کی بحالی کے لیے عالمی تعاون وقت کی ضرورت ہے،شہداء کے خاندانوں کی کفالت اور متاثرین کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
