میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن کی چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر نکلنے والے مرکزی جلوس میں شرکت

میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن کی چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر نکلنے والے مرکزی جلوس میں شرکت

کراچی: میونسپل کمشنر صدر نورحسن جوکھیو نے کہا ہے کہ امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ اور انکے اہل وعیال ورفقاء نے کربلامیں دین اسلام کی حرمت پر قربان ہوکرقیامت تک کیلئے اسے حیات جاوداں بخش دی واقعہ کربلاہمارے لئے ایک ایسا درس ہے جو ہمیں دین اسلام کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردینے کا حوصلہ وقوت فراہم کرتاہے لہٰذا ہمیں اپنی زندگیوں میں بھی ایسے ہی ایثاروجذبہ قربانی کا مظاہرہ کرناچاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر نکلنے والے مرکزی جلوس میں شرکت کے موقع پر کیا

اس موقع پرانکے ہمراہ سپریٹینڈنٹ انجینئر بی اینڈ آر سلمان رحمن میمن، سپریٹینڈنٹ انجینئر ایم اینڈ ای ممتاز علی ذرداری،ڈائیریکٹر پارکس عاصم علی خان و دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے

میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو کاکہنا تھا کہ چہلم حضرت امام حسینؓکے مرکزی جلوس کا 90فیصدگذر صدر ٹاؤن کی حدودسے ہوتا ہے جس کے باعث انتظامات کے حوالے سے ہم پر بہت زیادہ دباؤ ہوتا ہے ٹاؤن چیئرمین منصور احمد شیخ کی خصوصی ہدایت پر انتظامیہ نے شب وروز کی بھرپور محنت سے عزادارا ن حضرت امام حسینؓ کو بلدیاتی امور سے متعلق تمام سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا اس ضمن میں امام بارگاہوں اور جلوس کی گذرگاہوں سے قابل اعتراض پوسٹرزاوراشتعال انگیز نعروں کو مٹانے، استرکاری وپیچ ورک کے کام، ٹھیلے پتھارے اور دیگر تجاوزات کے خاتمے اور مرکزی جلوس کی گذرگاہوں پر نصب کلوز سرکٹ کیمروں کیلئے رکاوٹ بننے والی درختوں کی شاخوں کی چھٹائی و صفائی ستھرائی کا کام پہلے ہی مکمل کرلیاگیا تھا جبکہ صحت وصفائی،سیوریج وروشنی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے اس کے علاوہ جلوس کیلئے کئے گئے انتظامات کی نگرانی کیلئے صدرٹاؤن کے مرکزی دفترمیں قائم ایمرجنسی کنٹرول روم مسلسل اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف رہا دریں اثناء مختلف امام بارگاہوں کے منتظمین،عزاداری کی انجمنوں،جلوس،مجالس کمیٹیوں کے نمائندوں نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر صحت وصفائی وروشنی کے بہترین انتظامات کرنے پر چیئرمین منصور احمد شیخ اور میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو،رینجرز، پولیس اور اسکاؤٹس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں