کراچی: کراچی۔پا کستان کے78 ویں یوم آزادی کو ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر کی جانب سے بھرپور ملّی جوش وجذبے اور شایان شان طریقے سے منایا گیا
ٹاؤن ہیڈ آفس کو پاکستان کے سبزہلالی پرچموں، یوم آزادی مبارکباد کے بینرز، برقی قمقموں اور سبز اور سفید غباروں سے سجایا گیا میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو نے ٹاؤن کونسل کے اراکین، محکمہ جاتی افسران و عملے کے ہمراہ قومی ترانہ پڑھا اور پرچم کشائی کی
اس موقع پر ملک کی سا لمیت و تعمیروترقی اور یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں بعد ازاں میونسپل کمشنر نور حسن جوکھیونے اراکین کونسل اور افسران کے ہمراہ پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹااسکول کے بچوں کے ملی نغموں اور جمشید احمد خان اسکول کے بینڈ گروپ نے قومی دھنوں پر سماں باندھ دیا
یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو نے کہا کہ آج کادن ہم سب کیلئے مسرت و افتخار کادن ہے یوم آزادی کے تاریخی دن ہم تحریک پاکستان کے عظیم رہنماؤں اور اپنے آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کرکے وطن عزیز کا تحفہ ہمیں دیا میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیوکامزید کہنا تھا کہ قدرت نے ہمیں ہرنعمت سے نوازا ہے ہمارے پاس لامحدود وسائل موجود ہیں آج ہم سب یہ عہد کریں کہ ملک کو درپیش رکاوٹوں سے نکال کر ترقی کی شاہرہ پر گامزن کریں گے اور اپنے باہمی اتحاد سے یہ ثابت کریں گے کہ دنیا کی کوئی طاقت مملکت خداد پاکستان کا شیرازہ بکھیرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتی یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے ہماری قومی ذمے داری ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی، استحکام و تحفظ کیلئے تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کر اجتماعی کوششیں کریں تا کہ ملکی وحدت و سا لمیت پر کوئی آنچ نہ آنے پائے
میونسپل کمشنر نور حسن جوکھیو نے کہا کہ یوم آزادی کا دن ہمیں باہمی اتحاد کا درس دیتا ہے ہمارا قومی فریضہ ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں پر چلتے ہوئے اپنے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنے فرائض پوری دیانت اور ایمانداری سے انجام دیں اور ملک کے استحکام،امن وبھائی چارہ کے فروغ کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ پاکستان کو اقوام عالم میں ایک عظیم قوم کی حیثیت سے اجاگر کرے
