علیمہ خانم کو اپنے بھائی کی طرح جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علیمہ خانم کو بھی اپنے بھائی کی طرح تسلسل سے جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ علیمہ خانم کبھی دعویٰ کرتی ہیں کہ قاسم اور سلمان پاکستان آ رہے ہیں اور کبھی وہ کہتی ہیں کہ وہ نہیں آ رہے۔ کبھی وہ کہتی ہیں کہ ان کو والدہ نے اجازت نہیں دی، اور کبھی ویزہ نہ ملنے کی بات کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جن کے بچے ہیں، پہلے ان سے پوچھیں کہ آیا وہ آنے کی اجازت دے رہے ہیں یا نہیں۔ جب بچوں کے والد، والدہ سوئم اور ان کے گروہ نے انقلاب نہیں لاسکا تو قاسم اور سلمان کیا کر پائیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قاسم اور سلمان امریکہ کی سیر کے بعد واپس لندن پہنچ چکے ہیں۔ اگر وہ اپنے والد سے ملنا چاہتے ہیں تو انکو کوئی نہیں روکے گا، لیکن اگر وہ انتشار پھیلانے کے لیے آئیں گے تو انہیں اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ وہ غیر ملکی شہری ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں