لیاقت آباد ٹاون نے شجرکاری مہم کا آغازکردیا،5 ہزار  پودے لگانے کا اعلان

لیاقت آباد ٹاون نے شجرکاری مہم کا آغازکردیا،5 ہزار  پودے لگانے کا اعلان

کراچی: امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، چیئرمین لیاقت آباد ٹاون نے فراز حسیب کے ہمراہ عبدالحسیب پارک یونین کمیٹی نمبر04   میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغازکیا۔

اس موقع وائس چیئرمین اسحاق تیموری، اسسٹنٹ کمشنر سبحان احمد، کوآرڈینٹر صغیر احمد انصاری،  انور جمال،  یونین کمیٹی نمبر 04   کے وائس چیئرمین طلحہ حسیب،  ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی، ڈائریکٹر انفارمیشن فہیم مصطفی، ڈائریکٹر الیکٹریکل اصغر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ مظہر امام و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پرامیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی وفضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے، اس کے سدباب کے لئے اور مستقبل میں اس کے نقصانات سے بچنے کے لئے عوام شجرکاری مہم میں حصہ لے کر اس مہم کو کامیاب بنائیں۔

چیئرمین لیاقت ٹاون فراز حسیب نے کہا کہ مون سون کا موسم شجرکاری کے لئے موزوں ترین موسم ہے

فراز حسیب نے اپیل کی کہ اہلیان لیاقت آباد جشن آزادی کے موقع پرقومی پرچموں، جھنڈیوں کے ساتھ شجرکاری مہم میں کم از کم ایک پودا لگا کر لیاقت آباد ٹاون کو سرسبزاورفضائی آلودگی سے پاک ٹاون بنانے میں ہمارا  ساتھ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یکم اگست سے شروع ہونے والی شجرکاری مہم میں لیاقت آباد ٹاون میں مجموعی طور پر  5000 سے زائد پودے مختلف یونین کمیٹیوں میں لگائے جائیں گے۔

فراز حسیب نے جشن آزادی کے حوالے سے  13 اگست کی شب پر وقار تقریب کے انعقاداور 14  اگست کو ڈاکخانہ  سے سندھی ہوٹل کے درمیانی گرین بیلٹ پر 500  بڑے اور  3000  چھوٹے پودے لگانے کا اعلان کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں