صدر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کا اجلاس، جشن آزادی شاندار طریقے سے منانے کا فیصلہ
کراچی: چیئرمین صدر ٹاون منصور احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان 78واں جشن آزادی پورے پاکستان کی طرح معرکہ حق جشن آذادی تقریبات کو پورے صدر میں شاندار طریقے سے منائے گی۔ منصور احمد شیخ نے کہا کہ یوم آزادی پاکستان ہمیں اپنے قومی اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھنے کے لئے اہمیت کا احساس دلاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی پاکستان کے انتظامات کے حوالے سے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن نور حسن جوکھیو،ٹاؤن کونسلرز،یوسی وائس چیئرمینز اور محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے
چیئرمین صدر ٹاون منصور احمد شیخ نے کہا کہ بزدل دشمن بھارت نے اپنی تاریخ کو دہراتے ہوئے 6 مئی 2025 کو رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کردیا تھاہماری بہادر مسلح افواج نے اپنے سے کئی گناہ بڑے دشمن کو شکست دی اسی وجہ سے اس دفع جشن آزادی قومی جزبے اور ذیادہ پر جوش انداز میں منایا جائے گا اس سلسلے میں یکم اگست تا 14اگست جشن آزادی کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے
منصور احمد شیخ نے کہا کہ صدر ٹاون انتظامیہ کی جانب سے ٹاؤن کے مختلف مقامات پر پرچم کشائی، مختلف شاہراہوں کی رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجاوٹ، اسپورٹس گالا، ثقافتی تقاریب، آتش بازی، ملی نغموں کے مقابلے اور عوامی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے۔
چیئرمین صدر ٹاون منصور احمد شیخ نے کہا کہ اسی طرح اسکولوں کے طلباء کے درمیان تقریری مقابلے، پینٹنگ، ملی نغموں کے مقابلے اور ٹیبلو شوز کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ صدر ٹاون کے تمام پارکس کوخوبصورت روشنیوں سے سجایا جارہا ہے اس کے علاوہ صدر ٹاون میں معرکہ حق اور یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے خصوصی طور پر صفائی، سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور پارکوں کی بحالی، بچوں کے جھولوں کو فعال اور خوبصورتی میں اضافہ کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ شہری ملی جوش و جذبے کے ساتھ معرکہ حق اور یوم آزادی کی خوشیاں مناسکیں۔
