عیدالاضحی: کرایوں کی شکایات کے ازالے کیلئے تمام افسران و عملے کی تعطیلات منسوخ

کراچی: عیدالاضحی کے دوران ٹرانسپورٹ کرایوں کی شکایات کے ازالے کیلئے سندھ حکومت کا اہم اقدام اٹھاتے ہوئے صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی سندھ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز اور ضلعی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز  کے تمام افسران و عملے کی تعطیلات منسوخ کردی ہیں۔

محکمہ  ٹرانسپورٹ کے مطابق  فیلڈ افسران کی جانب سے بروقت ردعمل نہ ملنے پر عوام ڈپٹی سیکریٹری ٹرانسپورٹ سے موبائل نمبر 0346-2522641 پر براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر اور  صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ  اضافی کرایوں  کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے  تمام متعلقہ افسران عید کی چھٹیوں کے دوران اپنی ڈیوٹی پر موجود ہوں گے،  عید کے موقع پر لاکھوں شہری سفر کرتے ہیں، ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ان کی سہولت کو ترجیح دیں۔

انہوں نے کہا کہ  متعلقہ افسران و اہلکاران کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاکہ عوام کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں کسی قسم کی زیادتی کا سامنا نہ کرنا پڑے، کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ عید کے موقع پر عوام کی مجبوری کا فائدہ اٹھائے

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جو بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافی کرایہ وصول کرتا ہوا پایا گیا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، عوام سرکاری مقرر کردہ کرایوں سے زیادہ ادائیگی نہ کریں ، اضافی کرایہ لینے والوں  سے متعلق فوری  طور افسران کو آگاہ کریں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں