تمام طبقات کے ساتھ مشاورت اور تعاون سے بڑھنا ہوگا:آصف زرداری

صدر پاکستان آصف علی زرداری سے گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے وفد نے ملاقات کی

وفد میں چوہدری ذکا اشرف، ممتاز علی چانگ، مخدوم شہاب الدین، اور رکنِ قومی اسمبلی مخدوم طاہر شامل تھے۔

ملاقات میں جنوبی پنجاب کو درپیش دیرینہ مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

وفد نے جنوبی پنجاب کو درپیش مسائل سے متعلق صدر مملکت آصف علی زرداری کو آگہی دی

ملاقات کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوری اقدار کے استحکام میں تمام سیاسی قوتوں کے کردار کی تعریف کی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل اور اداروں کے استحکام کے لیے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔عوامی مسائل کا دیرپا حل کے لئے تمام طبقات کے ساتھ مشاورت اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں