ملک بھر میں ہیٹ ویو، محکمہ موسمیات نےانتباہ جاری کردیا

پاکستان میں رواں سال کی پہلی خطرناک ہیٹ ویو کی شروعات ہو چکی ہے اور محکمہ موسمیات نے سخت گرمی کے پیشِ نظر ملک بھر میں شہریوں کے لیے انتباہ جاری کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 15 سے 20 مئی تک ملک کے بیشتر علاقے شدید گرم اور خشک موسمی دباؤ کے زیرِ اثر رہیں گے

جس سے درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقے دن کے اوقات میں غیر معمولی گرمی  کا شکار رہیں گے جب کہ بالائی اور وسطی علاقوں جیسے پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی گرمی کا زور برقرار رہے گا۔

اسلام آباد سمیت ملک کے شمالی حصوں میں درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ  اور برف کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جو ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو تیز کرنے کا سبب بنے گا۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق 19 اور 20 مئی کو مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم متوقع ہے جو کچھ علاقوں میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کا سبب بن سکتا ہے، تاہم یہ صرف بالائی علاقوں تک محدود رہے گا۔

محکمہ موسمیات اور قومی ادارہ صحت نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہیٹ ویو کے دوران خاص احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ صحت کے سنگین مسائل سے بچا جا سکے۔بزرگ شہری، شیرخوار بچے، حاملہ خواتین، بیمار افراد اور کھلی فضا میں کام کرنے والے مزدور ہیٹ اسٹروک کا سب سے زیادہ شکار ہو سکتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں