الحمداللہ، افواج پاکستان نےقوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا:ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری  ائیرفورس اور نیوی افسران کے ساتھ پریس کانفرنس کی

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ الحمداللہ، افواج  پاکستان نےقوم سے کیا  گیا  وعدہ نبھایا، بھارت نے جارحیت کرکے بےگناہ پاکستانیوں کا  خون بہایا، بھارتی جارحیت کےخلاف پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا، مسلح افواج نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا، وطن کے دفاع میں جان دینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستانی افواج اپنے غیور  اور  بہادر عوام کاشکریہ ادا کرتی ہیں۔ 6 اور7 مئی کو بھارتی جارحیت سے بچوں اور خاتون سمیت معصوم افراد شہید ہوئے

انہوں نے کہا کہ بھارت نے آزاد کشمیر کی سویلین آباد کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا،ہمارے دل اور ہمدردیاں شہدا کے اہلخانہ کےساتھ ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر  نےکہا کہ پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے 26 ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا گیا، اُڑی نیٹ ورکس اسٹیشن اور  پونچھ راڈار کو نشانہ بنایا،  اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے فتح سے نوازا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں