سندھ کی زمینیں بنجر ہوچکی ہیں:وزیر آبپاشی سندھ

کراچی: وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے وزیر آبپاشی پنجاب طاظم علی پیرزادہ کے کالاباغ ڈیم سے متعلق دئے گئے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کو تمام اسیلمبیاں اور آبی ماہرین ٹیکنیکل طور پر رد کر چکے ہیں،کالاباغ ڈیم کی بات کرنا تمام صوبائی اسیمبلیوں اور صوبوں کے عوام کی توہین ہے۔

جام خان شورو کا کہنا تھا کہ جب ملک کے موجودہ ڈیمز ہی خالی پڑے ہوئے ہیں کالاباغ ڈیم بھرنے کے لئے پانی کہاں سے آئے گا،ڈاؤن اسٹریم کوٹڑی میں پانی نہ جانے کی وجہ سے ڈیلٹا مکمل تباہ ہوچکا ہے،۔

وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہا کہ سندھ کی زمینیں بنجر ہوچکی ہیں، اس وقت کالاباغ ڈیم کی بات کرنا وزیر آبپاشی پنجاب کاظم علی پیرزادہ کی لاعلمی ثابت کرتی ہے، سندھ کےپانی کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ ٹیکنیکل ہے،پنجاب کے وزراء کی جانب سے اس کو سیاسی رنگ دیکر پیش کرنا سندھ کے عوام کی توہین ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں