حضرت سچل سرمست کے 204 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز

خیرپور: ہفت زبان شاعر اور عظیم صوفی بزرگ حضرت سچل سرمست رحمتہ اللہ علیہ کے 204 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز کردیا گیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حضرت سچل سرمست کی درگاہ پر چادر چڑھا کر عرس کی تقریبات کا آغاز کیا

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ ، صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ ، وزیر اوقاف سید ریاض حسین شاہ شیرازی ، نعیم کھرل ، نواب وسان اور سچل سرمست کے گدی نشین عبد الحق فاروقی اور دیگر بھی موجود

وزیراعلیٰ سندھ کی آمد پر سجادہ نشین درگاہ سچل سرمست خواجہ عبدالحق فریدی نے استقبال کیا

وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، ذوالفقار علی شاہ، ریاض حسین شیرازی، ایم پی اے نعیم کھرل اور نواب علی وسان بھی موجود

رب کائنات ہمارے سندھ دھرتی اور دیاؤں کی ہمیشہ حفاظت کرے، وزیراعلیٰ سندھ  کی دعا

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی درگاہ میں موجود زائرین سے ملاقات، صوفیانہ محفل میں بھی شرکت کی

وزیراعلیٰ سندھ نے زائرین کو سہولیات اور سکیورٹی انتظامات فول پروف کرنے کی ہدایت دی

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق حضرت سچل سرمست رحہ کے عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی۔ حضرت سچل سرمست کے عرس مبارک پر ملک بھر سے زائرین حاضری دیتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں