یو این ہیبیٹیٹ کے ڈائریکٹرز اور متعلقہ حکام کی چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن سے ملاقات

یو این ہیبیٹیٹ کے ڈائریکٹرز اور متعلقہ حکام کی چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن سے ملاقات

کراچی: یو این ہیبیٹیٹ کے ڈائریکٹرز اور متعلقہ حکام نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے دفتر میں ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بالخصوص یونین کمیٹی 1 میں یو این ہیبیٹیٹ کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور علاقے میں جاری مختلف اسکیموں کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے یو این ہیبیٹیٹ کے ڈائریکٹرز اور وفد کو ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے دفتر آمد پر خوش آمدید کہا اور یونین کمیٹی 1 میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ یو سی-1 میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، جبکہ متعدد منصوبے مکمل بھی کیے جاچکے ہیں اور باقی منصوبے بھی تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ یو این ہیبیٹیٹ کے تعاون سے یونین کمیٹی 1 میں شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبے علاقے کے شہریوں کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مقامی سطح پر شہری انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو منصوبے مکمل ہوچکے ہیں ان کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، جبکہ جاری اسکیموں کی تکمیل کے بعد شہریوں کو مزید سہولیات میسر آئیں گی۔

ملاقات کے دوران یو سی-1 میں جاری ترقیاتی کاموں کی موجودہ صورتحال، مکمل ہونے والی اسکیموں اور زیرِ تکمیل منصوبوں کے ساتھ ساتھ آئندہ کے ترقیاتی منصوبوں اور نئی اسکیموں کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ علاقے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی عمل کو مزید آگے بڑھایا جائے گا اور آنے والے وقت میں بھی عوامی فلاح و بہبود کے لیے مزید منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

ٹاؤن چیئرمین نے کہا کہ منگھوپیر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرنا اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس مقصد کے لیے یو این ہیبیٹیٹ سمیت تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی ترقیاتی ضروریات کے مطابق نئی اسکیمیں بھی شروع کی جاسکیں۔

ملاقات میں یو این ہیبیٹیٹ کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے ساتھ مستقبل میں باہمی تعاون کے ذریعے یونین کمیٹی 1 میں مزید عوامی فلاحی اور ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں