دادو: پاکستان بیت المال کے تعاون سے سماجی تنظیم انڈس رورل ڈویلپمنٹ سوسائٹی (IRDS) نے وزیراعظم رمضان پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ اسپتال دادو میں افطاری کا اہتمام کیا
افطار پارٹی میں 100 سے زائد روزہ داروں کو روزہ افطار کروایا گیآ۔
پاکستان بیت المال ضلع دادو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر افضل سومرو کا کہنا تھا کہ اس بابرکت مہینے میں مستحق افراد کی مدد کرنا اور ان کی افطاری کرنا اولین ترجیح ہے
سماجی تنظیم انڈس رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری مجاہد عباس نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں۔ یہ غریبوں اور مسکینوں کے درد کا علاج ہو سکتا ہے۔
مجاہد عباس نے پاکستان بیت المال کو سپورٹ کرنے پر ہم منیجنگ ڈائریکٹر، ڈائریکٹر سندھ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر دادو کے شکر گزار ہیں۔
