مومن آباد ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری

کراچی: رمضان المبارک کے دوران روزہ داروں اور عوام کو سہولیات کی فراہمی ٹاون انتظامیہ کی بنیادی زمہ داری ہے اسی سلسلے میں عوام کو روزہ کے وقت سفری سہولت مارکیٹوں میں ضروریات زندگی کی خریداری میں مشکلات پیش نہ آئیں اسی لئے مومن آباد ٹاون انتظامیہ کا عملہ روزآنہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے ان  خیالات کا اظہار سید زین علی شاہ بے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ضلع غربی احمد علی صدیقی کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران کیا

سید زین علی شاہ نے کہا کہ مومن آبار ٹاون انتظامیہ  کا عملہ  تجاوزات کے خلاف جاری مہم میں پوری محنت اور دیانتداری اپنے فرائض کی انجام دیہی میں مصروف عمل ہے۔

سید زین علی شاہ نے ٹاون چئیرمین مومن آباد ٹاون ملک عارف اعوان کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران بنارس مارکیٹ اور شاہراہ اورنگی کا دورہ کیا اور  تجاوزات ختم کروانے کے کام کی نگرانی کی۔ اس موقع پر انہوں نےمارکیٹس مِیں دکانداروں اور پتھارے لگانے والوں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنے کی ہدایت۔

جو لوگ تجاوزات قائم کریں گے اور اپنے حدودکی خلاف ورزی کریں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔ سید زین علی شاہ نےشہریوں، دکانداروں سے گزارش کہ وہ ٹاون  انتظامیہ کا ساتھ دیں انکروچمنٹ اور پختہ تجاوزات قائم نہ کرِیں ورنہ سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں