گلبرگ ٹاؤن میں استقبال رمضان کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلبرگ کے زیر اہتمام ٹاؤن آفس  میں استقبال رمضان کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد۔

محفل میں امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج ،سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نے نعمت اللہ، وائس چیئرمین محمد الیاس، منتخب بلدیاتی نمائندوں اور ٹاؤن کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطیب و امام مولانا ثناء اللہ صاحب نے روزے کی اہمیت اور رمضان کی فضیلت کے حوالے سے بیان کر تے ہوئے کہا کہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قران کریم کو نازل کیا گیا خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اس مہینے کا استقبال کرتے ہیں رمضان کا مہینہ،رحمت،برکت اور قربت الہیٰ پانے کا مہینہ ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے ایمان والو ں تم پر روزے فرض کئے گئے جیسے کہ تم سے پہلے کی قوموں پر فرض کئے گئے۔اس موقع پر اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ کامران سراج  نے کہا کہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ہمیں چاہیے کہ اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادات کریں اور حقوق العباد کا خیال کرتے ہوئے اپنے رب کو راضی کریں

اس موقع پر انہوں نے منتخب نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں آپ لوگوں پہ ڈبل ذمہ داری ہے آپ نے عام دنوں سے زیادہ محنت کرنی ہے۔سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ نے کہا کہ روزہ جسم کی زکوٰۃ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس ماہ مبارک میں عبادات کے ساتھ ساتھ اپنے غریب ضرورت مند بھائی بہنوں کا بھرپور خیال رکھیں اور ہر قسم کے برے اعمال سے مکمل اجتناب کریں۔ اور اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری سے سر انجام د یں۔اس موقع پر وائس چیئرمین محمد الیاس نے تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ تعالی ہم تمام لوگوں کو رمضان میں عبادتیں کرنے اور لوگوں کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور تمام لوگ مغفرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوں۔ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب  رمضان المبارک میں مارکیٹوں کے اطراف کیمپ لگائے جائیں گے اور ریسکیو کا عملہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے فیلڈ میں موجود رہے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں