کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس کی جانب سے مہران میڈیا سینٹر پر توڑ پھوڑ کرنے اور صحافی فدا جمالی کو گرفتار کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے
اطلاعات کے مطابق، پولیس نے دفتر میں گھس کر نہ صرف سامان کی توڑ پھوڑ کی بلکہ فدا جمالی، ان کے اہل خانہ اور بچوں پر بھی مبینہ طور پر تشدد کیا۔
صحافتی تنظیموں نے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے واقعے کی شفاف تحقیقات اور فدا جمالی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
