کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے یو سی 3 منصورہ پارک میں تین روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کر دیا
ٹاؤن چیئرمین کے ہمراہ یو سی چیئرمین مرزا آفاق بیگ وائس یو سی چیئرمین مفتی نعمان سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ بھی موجود تھے
نمائش میں عوام کے لیے مختلف اقسام کے پھول رکھے گئے ہیں اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے عوام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پھولوں کی نمائش لگانے کا مقصد عوام کو نیچر سے قریب کرنا ہے پھول زندگی کی علامت سمجھا جاتا ہے گلبرگ ٹاؤن اس سال میں پھولوں کی تیسری نمائش کر رہا ہے منتخب نمائندے عوام کو بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیاں بھی میسر کر رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز تک بلدیاتی سہولتیں میسر آئے جس کے لیے میں اور میری پوری ٹیم کوشاں ہے ہمارا مقصد گلبرگ ٹاؤن اور کراچی کی عوام کو سہولیات میسر کرنا ہے ہمارا ماننا ہے کہ کراچی چلے گا تو پورا ملک چلے گا
اس موقع پر یو سی چیئرمین مرزا افاق بیگ نے کہا کہ میں یو سی تھری واٹر پمپ کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ٹاؤن چیئرمین اور محکمہ باغات گلبرگ ٹاؤن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ایک خوبصورت پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا اس موقع پر ٹاؤن وائس چیئرمین محمد الیاس ڈپٹی ڈائریکٹر باغات اسد جاوید علاقہ معززین خواتین کونسلر دیگر بلدیاتی افسران اور عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
