کراچی(شوبز رپورٹر) معروف ڈرامہ پروڈیوسر کرن خان نے کہا ہے کہ وہ سفارشی کلچر کی قائل نہیں ہیں کیونکہ سفارش میرٹ کا قتل ہے لابی سٹم سے ٹیلنٹ کا راستہ رک جاتا ہے اگر ہم نیو ٹیلنٹ کو مواقعے فراہم نہیں کرینگے تو پھر کیسے نیو ٹیلنٹ کو پرموٹ کیا جائے گا بے شک نیا ٹینلٹ اپنی جگہ خود بناتا ہے مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ نیو ٹیلنٹ کو موقع کون دے گا ان خیالات کا اظہار معروف ڈرامہ پروڈیوسر کرن خان نے آرٹس کونسل میں ڈرامے ” دل ہوا تیرا” کی ریہرسیل کے دوران کیا
بطور پروڈیوسر کرن خان کا نیا کھیل "دل ہوا تیرا”21فروری کو آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا جس میں مہمان خصوصی بی جی سی گروپ کے سی ای او سید امتیاز الحق بخاری ہونگے ڈرامہ کی کاسٹ میں سلیم آفریدی، شکیل شاہ، شبیر بھٹی، عامر ہوکلا، ناصر خان بونیری، سویرا شاہ، فائزہ ملک، اے لالہ، شہباز صنم، عشرت ملک، جیند میمن، شہزاد تھیم، ضامن میواتی، عمران شامل ہیں
تحریر اور ہدایات ایچ اقبال کی ہیں کرن خان نے اب تک بے شمار ڈرامے اور میوزیکل شوز بطوذ پروڈیوسر کامیاب کے ساتھ کرچکی ہیں ان کا شمار پڑھی لکھی باصلاحیت پروڈیوسر کے طور پر کیا جاتا ہے
خوش اخلاق طبعیت کی حامل کرن خان نے شوبز میں نیو ٹیلنٹ کو بہت پرموٹ کیا کرن خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ شوبز میں پیسہ کمانے کی غرض سے نہیں آئیں اللّه پاک کا دیا بہت کچھ ہے میرے رب نے مجھے نوازہ ہوا ہے میرے نزدیک دولت شہرت عزت یہ سب اللّه کی طرف سے بندے کے لیے انعام ہوتا ہے اب بندے پر منحصر ہے کہ وہ اس دولت شہرت اور عزت کی کسی طرح سمبھالتا ہے
