بلوچستان میں مسلح افراد نے 7 مسافروں کو بس سے اتارکر قتل کردیا

بلوچستان کی تحصیل رکھنی میں مسلح افراد نے شناختی کارڈ دیکھ کر7 مسافروں کو  بس سے اتارا اور قتل کر دیا۔

رکھنی کو ڈیرا غازی خان سے ملانے والی شاہراہ پر 10 سے 12 دہشت گردوں نے فیصل آباد جانے والی مسافر بس کو روک کر7 مسافر شناخت کر کے نیچے اتارے اور انہیں گولیاں مار کر فرار ہوگئے۔

جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے بتایا جارہا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بارکھان میں 7 مسافروں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد معصوم اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔۔امن دشمنوں کا بزدلانہ وار ناقابل برداشت ہے، سخت جواب دیا جائے گا

وزیراعظم شہباز شریف کا بارکھان میں دہشتگردوں کا بس کے مسافروں کو جاں بحق کرنے پراظہارافسوس اور جاں بحق  افراد   کیلئے مغفرت اورلواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا اور مجرمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت بھی کردی

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بےگناہ شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو  سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی.بےگناہ شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے. سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سد باب کے لیے سرگرم ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کی بارکھان کے علاقے میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت اور 7 مسافروں کو قتل کرنے کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار،لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کی۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں،معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،ملک دشمن عناصر عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہے ہیں.قوم کی حمایت سے ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں