کراچی:ٹاون میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی مختلف آئے ہوئے وفود سے ملاقات ۔
جس میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے انفارمیشن سیکرٹری علی اکبر کاچھیلو، یو سی ون کے چیئرمین سلیم بروہی ،کونسلر جاوید بروہی ، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران ، جی ایم کے الیکٹرک اور ٹاؤن کے افسران و عملہ بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے ان تمام ڈیپارٹمنٹس اور افسران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا جس طرح آپ نے کراچی اجتماع میں جس محنت اور لگن سے شرکا کی خدمت کی ہے اس کا صلہ انشاءاللہ دنیا اور آخرت میں آپ کو ملے گا ۔اور اس کار خیر میں میرا ساتھ دینے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ کے الیکٹرک کے اجتماع کے تین روز میں لوڈ شیڈنگ نہ کر نے پر ہم شکر گزار ہیی۔
سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ اور آپ کی ٹیم نے جس طرح ہمارا دن رات ساتھ دیا اس کے لیے ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
میں اپنے ٹاؤن کے افسران وعملہ خاص کر ایم این ای ڈیپارٹمنٹ، جو ایک وقت میں شب برات، قبرستانوں اور اجتماع میں لائٹنگ کے کاموں میں دن رات مصروف عمل تھے ۔دوسرا سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ جنہوں نے دن اور رات اپنی خدمات پیش کی اور اللہ کی راہ میں آنے والوں کی خدمت میں کوئی کمی نہ ہونے دی ۔اللہ کے کرم سے ہم سرخرو ہوئے ۔
